غیرمعیاری گاڑیاں بنانیوالی کمپنیوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

غیرمعیاری گاڑیاں بنانیوالی کمپنیوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)گاڑیوں میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے اور بڑھتے ہوئے حادثات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے، یہ درخواست رانا سکندر ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہاگیاہے پاکستان میں تیار ہونیوالی گاڑیوں میں عالمی معیار کے حفاظتی انتظامات نہیں کئے جارہے،گاڑیوں کی قیمت پوری وصول کرنے کے باوجود حفاظتی آلات نہیں لگائے جاتے،پاکستان میں تیار ہونیوالی گاڑیوں میں انتہائی ناقص ائیر بیگ کا استعمال کیا جاتا ہے،کسی حادثے کی صورت میں ائیر بیگ نہیں کھلتے جس سے جانی نقصان ہوتا ہے، متعلقہ محکمے بھی اس طرف توجہ نہیں دے رہے اور نہ ہی حادثات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے،غیر معیا ر ی گاڑیاں بنانیوالی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں اوروفاقی حکومت کو حادثات کی روک تھام کیلئے قانو ن سازی کرنے کی ہدایت کی جائے۔

رٹ دائر

مزید : علاقائی


loading...