لاہور بورڈ نے میٹرک کے ضمنی امتحان  کے نتائج کا اعلان کردیا

  لاہور بورڈ نے میٹرک کے ضمنی امتحان  کے نتائج کا اعلان کردیا

  


لاہور(آئی این پی) لاہور بورڈ نے میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا، امتحان میں چھبیس ہزار دو سو اکتالیس امیدواروں نے حصہ لیا، چودہ ہزار چار سو اکتالیس نے کامیابی حاصل کی، امتحان میں کامیابی کا تناسب 55 فیصد رہا۔تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک ضمنی امتحان2019 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ امتحان میں چھبیس ہزار دو سو اکتالیس امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے چودہ ہزار چار سو اکتالیس امیدوار کامیاب رہے لاہور بورڈ کے مطابق رواں سال میٹرک ضمنی امتحان میں کامیابی کا تناسب 55 فیصد رہا، چیئرمین بورڈ پروفیسر چوہدری اسماعیل کا کہنا ہے امیدوار ایٹ ڈبل زیرو ٹو نائن پر رول نمبر ایس ایم ایس بھیج کر بھی نتائج معلوم کرسکتے ہیں، رزلٹ لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔
میٹرک امتحان نتائج

مزید :

علاقائی -