جشن میلادالنبیؐ آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا 

جشن میلادالنبیؐ آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خصوصی رپورٹر) ملک بھر میں جشن عیدمیلادالنبیؐ آج انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا،محافل میلاد،جلوس، کانفر نسز ا و ر دیگر تقریبات کاہتمام کیا گیا ہے،اس موقع پر سکیورٹی سمیت کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے،  ملک بھر میں نبی آخرالزماں ؐکا جشن ظہورآج بروز اتوار بمطابق 12ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد ہوں گی جس میں نبی کریم  ؐکی سیرت اور اسلام کی سر بلند ی کیلئے کی جانیوا لی عظیم کوششوں کو موضوع بنایا جائے گا۔جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں ملک بھر کے گلی،محلوں او ر بازاروں کو خوبصورت روشنیوں،برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا یا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف مقامات پر جلو س اور ریلیاں نکالی جائیں گی جس کے شرکاءؐ سارے راستے درود پاک کا ورد کریں گے۔جشن عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے ملک بھر میں نیاز تقسیم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا۔منتظمین نے شرکاء سے اپیل کی ہے کہ جلوس کے تقدس کا خیال رکھا جائے۔ عوام الناس کھانے پینے کی اشیاء کہیں نہ پھینکیں۔ عورتوں کو جلوس میں شرکت سے روکا جائے۔ تمام شرکاء جلوس میں باوضو شرکت کریں اور درود شریف کی کثرت کریں، ادھر پاکستان الیکٹرک پاورکمپنی نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ 9نومبر کی شام سے اور 10نومبر تک ہرگز لوڈ شیڈنگ نہ کی جا ئے۔سربراہان کو کسی بھی جگہ پر بجلی کی بندش کی صورت میں فوری بحالی کیلئے ٹیمیں مقرر کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
میلاد النبیؐ

مزید :

صفحہ اول -