کالعدم تنظیم کیلئے فنڈز اکھٹے کرنے کا الزام ثابت،مجرم شکیل احمد کو ایک سال قید

کالعدم تنظیم کیلئے فنڈز اکھٹے کرنے کا الزام ثابت،مجرم شکیل احمد کو ایک سال ...

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے لئے فنڈ زاکٹھے کرنے کے مقدمہ کافیصلہ سناتے ہوئے مجرم شکیل احمد کو ایک سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنادیا،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کے جج محمد اقبال نے مذکورہ بالافیصلہ سنایاہے،عدالت میں سرکاری وکیل نے کہا کہ شکیل احمدنے کالعدم تنظیم کے لیے فنڈ اکٹھے کئے،عدالت سے استدعاہے کہ اسے قانون کے مطابق سزا کا حکم دیا جائے،ملزم کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ان کے موکل کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، عدالت سے استدعاہے کہ اسے بری کیاجائے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد مجرم شکیل احمد کو مذکورہ بالاسزاوجرمانہ کا حکم سنادیا۔

مزید : علاقائی


loading...