فیکٹری ایریا،گلے میں ڈور پھرنے سے شہری شدید زخمی،ہسپتال داخل

فیکٹری ایریا،گلے میں ڈور پھرنے سے شہری شدید زخمی،ہسپتال داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپو رٹر)فیکٹری ایریا کے علاقے میں گلے میں قاتل ڈور پھرنے سے40 سالہ شہری خرم شدید زخمی  ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے فیروزپور روڈ شنگھائی پل پر چالیس سالہ خرم عالم نامی موٹرسائیکل سوار اپنی بیوی کے ساتھ جاتے ہوئے کٹی پتنگ کی دھاتی ڈور گلے پر ڈور پھرنے کے نتیجے میں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں فیکٹری ایریا پولیس نے خرم عالم کی بیوی یاسمین کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف اقدام قتل اور پتنگ بازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -