آئی جی پنجاب کا باٹا پور میں 5 افراد کی ہلاکت کا نوٹس
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے لاہور کے علاقہ باٹا پور میں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں جلد از جلد گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔