سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی

سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی

  


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد اقبال نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں مقدمہ مدعی جواد حامد کی درخواست پر سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی،گزشتہ روز مستغیث جواد حامد کی مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکے جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی، کیس کیس سماعت شروع ہوئی تو ڈی آئی جی رانا عبدالجبار،  کیپٹن ر عثمان، ایس پی عمر ورک سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جوادحامد کی جانب سے وکلاء نے موقف اختیار کیاپاکستان عوامء تحریک اقبال پارک مینار پاکستان میں کانفرنس رکھ رہے ہیں، عدالت میں مقدمہ مدعی جواد حامد کے بیان پر فریقین کے وکیل جرح آئندہ سماعت پرکرلیں،عدالت میں مقدمہ مدعی جواد حامد نے پولیس افسران اور انتظامیہ کے درمیان ہونے والے فون کالز  کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر رکھا ہے،جواد حامد نے  وقوعہ کے دن کی ڈی سی او اور سابقہ آئی جی کی فون کال کی سی ڈی آر طلب کرنے کی درخواست دے رکھی ہے،اس موقع پرانسداد دہشت گردی کی عدالت میں سیکیورٹی کے لئے اضافی نفری تعینات رہی۔

مزید :

علاقائی -