فلیگ مارچ کا مقصدشہریوں میں   احساس تحفظ اُجاگر کرناہے، اشفاق خان

  فلیگ مارچ کا مقصدشہریوں میں   احساس تحفظ اُجاگر کرناہے، اشفاق خان

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) عیدمیلادالنبیؐ کے پیش نظر لاہور کی تمام ڈویژنز میں فلیگ مارچ کئے گئے۔ فلیگ مارچز کا انعقادڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزسمیت پولیس کی بھاری نفری نے فلیگ مارچز میں بھرپورشرکت کی۔آپریشن ونگ کے تمام یونٹس کے علاوہ ڈولفن سکواڈ،پی آر یو، ایلیٹ فورس، اینٹی رائٹ فورس اور ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے بھی فلیگ مارچزمیں حصہ لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہاہے کہ عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر منعقد ہونے والی محافل اور جلوسوں / ریلیوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کر یں گے۔ لاہور پولیس کے 6ایس پیز، 34ڈی ایس پیز،43انسپکٹرز، 481اَپر سب آرڈینیٹس اور10ہزار سے زائد پولیس جوان ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔ عید میلاد النبیؐ کے تمام چھوٹے بڑے 221 جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔فلیگ مارچزکا مقصدشہریوں میں احساس تحفظ اُجاگر کرناہے۔امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ اور سرچ آپریشنز جاری رہیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...