باٹا پور،دو گروپوں کے مابین تصادم، 5افراد جاں بحق، 7زخمی

باٹا پور،دو گروپوں کے مابین تصادم، 5افراد جاں بحق، 7زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)باٹا پور کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان خونین تصادم کے باعث فائرنگ 5 افراد جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہوگئے۔شدید فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ امجد گروپ اور رفاقت گروپ کے درمیان ہوئی امجد گروپ نے چند روز قبل ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔گزشتہ روز پولیس نے دونوں پارٹیوں کو چوکی واہگہ میں تفتیش کے لئے بلوایا ہوا تھا کہ راستہ میں مخالفین نے فائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں 40 سالہ امجد، 35 سالہ عمران،30 سالہ اعجاز اور 35 سالہ ظفر موقعہ پر ہلاک اور 65 سالہ،منیر ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ 27سالہ محمود،50 رفاقت،35 سالہ امتیاز۔33سالہ مصطفی،30 سالہ فاروق شدید زخمی ہو گئے، فائرنگ کلاشکوف،30 بور پسٹل،اور 9 ایم ایم پستول سے کی گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور ہلاک افراد کی لاشوں کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے، مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے معمولی پراپرٹی کے تنازعہ میں کی گئی۔

مزید :

علاقائی -