کینٹ ڈویژن پولیس کا کریک   ڈاؤن،154 ملزم گرفتار 

کینٹ ڈویژن پولیس کا کریک   ڈاؤن،154 ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)  کینٹ ڈویژن پولس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث154 ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث5گینگزکے 12ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران22 ملزمان کے قبضہ سے18پسٹلز،2رائفل اور گولیاں برآمدکی گئی۔
 منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے23ملزمان کو گرفتار کر کے3کلو سے زائد چرس، 6 کلو گرام سے زائد ہیروئن اور65لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 9 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔
ڈکیتی،چوری،دھوکہ دہی،امانت میں خیانت،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 10 عدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیاگیا۔ ون ویلنگ،پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول اور لاؤڈسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر74 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -