شہید کانسٹیبل محمدخالد کی برسی، تقریب میں پولیس افسر،اہلکار اور ورثاء کی شرکت

شہید کانسٹیبل محمدخالد کی برسی، تقریب میں پولیس افسر،اہلکار اور ورثاء کی ...

  



 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرزسید کرار حسین کے زیر انتظام شہید کانسٹیبل محمدخالد کی آخری آرام گاہ واقع نثار پریس قبرستان گلبرگ پرتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایس ڈی پی او گلبرگ سرکل حفیظ الرحمٰن،چوکی انچارج غالب مارکیٹ محمد احمد، شہداء کے ورثاء، اہل علاقہ سمیت پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ لاہور پولیس کے مسلح دستے نے شہید کی قبر پرسلامی دی گئی۔ 

شہید کی قبر پر پولیس کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور ان کے درجات بلندی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔یاد رہے شہیدکانسٹیبل محمد خالد وقت ِشہادت تھانہ نواب ٹاؤن میں تعینات تھے۔9 نومبر2012 ؁ء اپنے علاقہ کی حدودمیں گشت کر رہے تھے کہ جرائم پیشہ افراد سے پٹرول پمپ پر دورانِ واردات فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں محمد خالد شہید ہوگئے تھے۔

شہید کانسٹیبل محمد خالدمکہ کالونی گلبرگ لاہورکے رہائشی تھے۔

مزید : علاقائی


loading...