تاریخی کرتار پور راہداری کو ایک بج کر25منٹ پرکھولا گیا

تاریخی کرتار پور راہداری کو ایک بج کر25منٹ پرکھولا گیا

  



نارووال(آئی این پی) تاریخی کرتار پور راہداری کو 9نومبر ایک بج کر25منٹ پرکھولا گیا جبکہ پاکستان میں کرتارپور راہداری سے داخل ہونے والے دستے کی قیادت سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کی،معذوروں کیلئے وہیل چیئر کاخصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم عمرن خان نے کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر سابقہ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندار سنگھ، نوجوت سنگھ سدھو و دیگر بھارتی مہمانوں نے شرکت کی۔ کرتارپور راہداری سے سابق بھارتی وزیراعظم کی قیادت میں پہلے دستے نے دن 1بجکر25منٹ پر پاکستان میں داخل ہوئے جبکہ اس موقع پر سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان کی جانب سے بہترین انتظامات کئے گئے، پاکستان نے معذور سکھ یاتریوں کیلئے ہیل چیئر اور شٹل سروس کا بہترین انتظام کیا گیا تھا، کرتارپور راہداری کھولنے کے بعد پاکستانی حکام نے ویزا ٹرمینل میں فری ویزا کی سہولیات فراہم کیں، کرتارپور راہداری کے افتتاح کیلئے وزیراعظم عمران خان پر شٹل سروس کے ذریعے دربار صاحب پہنچے اور وزیراعظم عمران خان نے سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے مصافحہ کیا اور اس موقع پردونوں رہنماؤں نے بات چیت بھی کی۔ وزیراعظم نے بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سے گلے ملے اور بخوشی ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی مہمانوں کا استقبال کیا۔

کھولا گیا

مزید : علاقائی


loading...