وزیراعظم اور آرمی چیف نے سکھوں کے دل جیت لئے، ڈاکٹر رمیش سنگھ

وزیراعظم اور آرمی چیف نے سکھوں کے دل جیت لئے، ڈاکٹر رمیش سنگھ

  



اسلام آباد (این این آئی) ڈاکٹررمیش سنگھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اورآرمی چیف نے سکھوں کے دل جیت لئے، پاکستان نے سکھ برادری پر بہت بڑا احسان کیا ہے، جس پر شکر گزار ہیں۔کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر رمیش سنگھ نے گفتگو میں کہا کہ سکھ برادری پر پاکستان نے بہت بڑا احسان کیا ہے، آرمی چیف اور وزیراعظم پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ڈاکٹررمیش سنگھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف نے سکھوں کے دل جیت لئے، دونوں نے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا۔انھوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا پروپیگنڈا کررہا ہے تو یہ غلط ہے، بھارتی پنجاب کا میڈیا کرتارپور راہداری کو سراہتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند ہونے چاہئیں، کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف سکھوں نے احتجاج کئے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق ملنا چاہیے۔

ڈاکٹر رمیش سنگھ

مزید : علاقائی


loading...