وزیر اعظم کا من موہن سنگھ اور نوجوت سنگھ سے ملاقات اور مصافحہ کیا

  وزیر اعظم کا من موہن سنگھ اور نوجوت سنگھ سے ملاقات اور مصافحہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرتارپور(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سے ملاقات اور مصافحہ کیا۔امیگریشن کاؤنٹرز پہنچنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے یاتری کے طور پر پاکستان آنے والے سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سے ملاقات کی، مصافحہ کیا اور ان سے خیریت بھی دریافت کی۔ بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شریک سابق بھارتی کرکٹر اور وزیر نوجوت سنگھ سدھو سے بھی ملاقات کی۔قبل ازیں پاکستان کی خصوصی دعوت پر بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کرتارپور راہداری کے ذریعے شرکت کیلئے پہنچے۔
سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کرتارپور راہدرای کے ذریعے پاکستان آنے والے پہلے جتھے کی قیادت کی۔وزیراعظم عمران خان نے بابا گرونانک کے550ویں جنم دن کی تقریبات کے آغاز پر گوردوارے میں داخل ہوتے وقت سکھ مذہب کے احترام کے تحت سر بھی ڈھانپا۔
مصافحہ کیا

مزید :

علاقائی -