بھارتی حکومت نے نوجوت سنگھ سدھو کو براستہ واہگہ پاکستان آنے سے روک دیا

  بھارتی حکومت نے نوجوت سنگھ سدھو کو براستہ واہگہ پاکستان آنے سے روک دیا

  



لاہور(آئی این پی) بھارتی حکومت نے نوجوت سنگھ سدھو کو واہگہ کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا، 5 روز کے ویزہ کے باوجود عین وقت پر اٹاری پر روک لیاتھا جس پرنوجوت سنگھ سدھو کے استقبال کے لئے واہگہ پر موجود افراد واپس چلے گئے، جمعہ کے روز بھارتی حکام نے سدھو کو واہگہ سے اجازت کی یقین دہانی کروائی تھی،گزشتہ روز سدھو واہگہ پہنچے تو بھارتی حکام نے انہیں روک لیاتھا جس پر وہ براستہ کرتار پور پاکستان آئے۔

نوجوت سدھو

مزید : علاقائی


loading...