علامہ اقبالؒ ہماری قومی، فکری زندگی کی شہ رگ، بلاول بھٹو 

علامہ اقبالؒ ہماری قومی، فکری زندگی کی شہ رگ، بلاول بھٹو 

  



 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے یومِ پیدائش پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ علامہ اقبال ہماری قومی فکری زندگی کی شہ رگ ہیں۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ علامہ اقبال کی شاعری استحصال اور ظلم و جبر کے خلاف آوازِ حق بلند کرنے کا نصاب ہے۔انہوں نے کہاکہ شاعر مشرق نے نوجوانوں کیلئے ہمیشہ شاہین کا استعارہ استعمال کیا، جو نوجوانوں کے لیئے ایک سدابہار پیغام ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کے نوجوان کو فکرِ اقبال کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نوجوان آگے آئیں، ملک کو علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر بنانے کا وقت آگیا۔انہوں نے کہاکہ آئیے آج عزم کریں، فکر اقبال کی روشنی میں ملک سے ہر قسم کے استحصال کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

بلاول بھٹو

مزید : علاقائی


loading...