علامہ اقبالؒ کا آفاقی کلام اور تصورات ہمارے لیے مشعل راہ،فردوس عاشق

علامہ اقبالؒ کا آفاقی کلام اور تصورات ہمارے لیے مشعل راہ،فردوس عاشق

  



اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے نظریات وافکار کی روشنی میں اقلیتوں کے حقوق کی ضامن اور احترام کرنے والی ریاست ہے،کرتارپور اور راہداری کا اپنی تعمیر نو کے ساتھ افتتاح بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور احترام انسانیت کی عظیم مثال ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عظیم مفکر اور شاعر مشرق علامہ اقبال ؒکے یوم ولادت پر پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی سوچ مسلمانان برصغیر کو جابرانہ تسلط اور سامراجیت سے نجات کی روشن امید ثابت ہوئی۔ان کا آفاقی کلام اور تصورات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔وزیراعظم عمران خان حقیقی معنوں میں وہ ریاست بنانے کا عزم رکھتے ہیں جس کا تصور علامہ نے دیا تھا۔

فردوس عاشق

مزید : علاقائی


loading...