فواد چوہدری نااہلی کیس کی سماعت کل ہو گی 

فواد چوہدری نااہلی کیس کی سماعت کل ہو گی 

  



 اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے کاز لسٹ جاری کردی، فواد چوہدری نااہلی کیس(کل) پیرکو سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنگل بنچ چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔عدالت نے فوادچوہدری،الیکشن کمیشن، ایف آئی اے و دیگر کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔فواد چوہدری کی جانب سے درخواست قابل سماعت ہونے پر(کل) پیر کو دلائل دئیے جائیں گے۔

 درخواست میں فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دی گئیں،فواد چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔درخواست گزار سمیع اللہ ابراہیم نیوکیل رضوان عباسی کے ذریعے دائر کی۔

فواد چوہدری

مزید : علاقائی


loading...