سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر،ہم آہنگی برقرار رکھنا ہو گی،راہول گاندھی

 سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر،ہم آہنگی برقرار رکھنا ہو گی،راہول گاندھی

  



نئی دہلی(آئی این پی)راہنما کانگریس راہول گاندھی نے بابری مسجد کیس کے فیصلے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایو دھیا معاملے پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا ہے،ہمیں اس فیصلے کا احترام رکھتے ہوئے ہم آہنگی کو برقرار رکھنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ایودھیا معاملے پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہوئے، ہم سب کو باہمی ہم آہنگی برقرار رکھنا ہوگی۔ یہ ہم سب ہندوستانیوں کے مابین اخوت، اعتماد اور محبت کا وقت ہے۔

راہول گاندھی

مزید : علاقائی


loading...