نابینا افراد کا احتجاج رنگ لے آیا، پنجاب حکومت کا نوکریا ں دینے کا فیصلہ 

 نابینا افراد کا احتجاج رنگ لے آیا، پنجاب حکومت کا نوکریا ں دینے کا فیصلہ 

  



لاہور(آئی این پی) نابینا افراد کا احتجاج رنگ لے آیا، پنجاب حکومت نے تمام بینائی سے محروم افراد کو نوکریا ں دینے کا فیصلہ کرلیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)اعجاز احمد جعفر نے کہا ہے حکومت پنجا ب نے فیصلہ کیا ہے تمام نابینا افراد کو نوکریاں دے دی جائیں،انہوں نے بتایا پنجاب میں نابینا افراد کی کئی آسامیاں خالی پڑی ہیں اور اب پنجاب میں کل نابینا افراد کی تعداد 48 ہے،حکومت انہیں جونیئر آ سا میوں پر نوکریاں دیرہی ہے تاکہ ان کے مطالبات پورے ہوسکیں۔واضح رہے گزشتہ کئی روز سے نابینا افراد نے مال روڈ پردھرنا دے رکھا،اور چیئرنگ کراس اور کلب چوک کو بلاک کر رکھا ہے، نابینا افراد کا مطالبہ ہے جب تک انہیں ملازمتوں کے لیٹر نہیں مل جاتے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

نابینا افراد

مزید : علاقائی


loading...