پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ 2019نافذ،ایڈمنسٹریٹر ز نے دوبارہ چارج سنبھال لیا

  پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ 2019نافذ،ایڈمنسٹریٹر ز نے دوبارہ چارج سنبھال لیا

  



لاہور(آئی این پی) بلدیاتی ایکٹ 2019نافذ، کمشنر لاہوراورصوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز نے بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت دوبارہ چارج سنبھال لیا، پہلی بارتحصیلدار کو بھی بلدیاتی ادارے کے ایڈ منسٹریٹرکا چارج دیدیاگیا۔بلدیاتی ایکٹ 2013 کے غیرفعال ہونے پرکمشنرلاہورآصف بلال لودھی نے بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت بطورایڈمنسٹریٹرمیٹرو پولیٹن کارپوریشن کادوبارہ چارج سنبھال لیا، تاہم لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے تحت نئے الیکشن کی تیاریوں کی ذمہ داری بیوروکریسی کو سونپ دی گئی پنجاب میں چارسو پچپن ادارے بنا کر نئے ایڈمنسٹریٹرتعینات کر دیئے گئے، ڈویژنل کمشنر، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر سمیت تحصیلدار بھی ایڈمنسٹریٹر ہوں گے، نوٹیفکیشن لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت جاری کیا گیا جبکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرلوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے سیکشن 306کے تحت بلدیاتی اداروں کے نئے سربراہ کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے۔ایڈمنسٹریٹرز پنجاب کے نئے سربراہان کے انتخاب تک فرائض سر انجام دیں گے، نئے قانون کے تحت میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے سربراہ کمشنر ہوں گے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرمیونسپل کارپو ر یشن او ر میونسپل کمیٹی کا سربراہ ڈی سی ہوگا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹرومیونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹرز متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرہوں گے۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے مطابق میونسپل کمیٹی کاسربراہ تحصیلدار، ٹاون کمیٹی کا ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہوگا۔

بلدیاتی ایکٹ نافذ

مزید : علاقائی


loading...