وزیراعظم کی حمایت، مارچ کے شرکا ء مولانا طارق جمیل سے ناراض

وزیراعظم کی حمایت، مارچ کے شرکا ء مولانا طارق جمیل سے ناراض

  

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کی حمایت کرنے پر آزادی مارچ شرکا مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل سے ناراض ہو گئے، مولانا کو پی ٹی آئی جوائن کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ ان دنوں مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل سے وزیراعظم عمران خان کی حمائت کرنے پر سخت ناراض ہیں شرکا نے کہا کہ مولانا کا تعلق تبلیغی جماعت کے ساتھ ہے جو کسی سیاسی تنازعہ میں نہیں الجھتی مگر مولانا طارق جمیل مسلسل عمران خاان کی حمائت کر رہے ہیں۔

 بہتر ہے مولانا پی ٹی آئی کو جائن کر لیں مارچ میں شریک مولانا شفیق الرحمن،مولانا محمد فضل اور خالد کا کہا کہ ہم مولانا کا احترام کرتے  ہیں کیونکہ وہ ہمارے ہم مسلک اور عالم دین بھائی ہیں لیکن ان کی جانب داری دکھ دیتی۔

ٓآزادی مارچ شرکاء

مزید :

علاقائی -