منشیات برآمدگی کیس، رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت مسترد
لاہور(نامہ نگار)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے نئے تعینات ہونے والے جج نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنمارانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی،عدالت نے دو صفحات پر مشتمل اپناتحریری فیصلہ بھی جاری کردیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت نئی گراونڈ پر دائر نہیں کی گئی،رانا ثناء اللہ کی پہلی درخواست ضمانت دائر کرنے سے پہلے سی سی ٹی وی فوٹیجز کے حصول کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیجز کے معاملے پر مزید تحقیقات کی ضرورت ہے، رانا ثناء اللہ پہلی درخواست ضمانت میں بھی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی بنیاد پر ضمانت کی استدعا کر سکتے تھے، رانا ثناء اللہ کی پہلی درخواست ضمانت میرٹ کی بنیاد پر مسترد کی گئی تھی اور ہائیکورٹ نے بھی ملزم کی درخواست خارج کی، رانا ثناء اللہ نے پہلی درخواست ضمانت میں بھی طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی مانگی تھی، موجودہ درخواست میں ملزم کی تازہ میڈیکل رپورٹس پیش نہیں کی گئیں، عدالت میں دستیاب شواہد سے رانا ثناء اللہ کا منشیات سمگلنگ سے تعلق ظاہر ہوتا ہے۔
، رانا ثناء اللہ کا چالان باقاعدہ بھی عدالت میں جمع ہوچکا ہے،عدالت تمام شواہد کو دیکھتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کرتی ہے۔
رانا ثنا