مودی نفرت، دشمنی اورعمران خان امن و محبت کی سیاست کر رہے ہیں، چوہدری سرور

  مودی نفرت، دشمنی اورعمران خان امن و محبت کی سیاست کر رہے ہیں، چوہدری سرور

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرو رنے کہا ہے نر یندر مودی نفرت اور امن دشمنی کی سیاست کر رہا ہے مگر ہم نے کر تار پور کے ذریعے'' امن راہداری ''کھول دی اور اقلیتوں کیساتھ کھڑے ہیں۔کر تار پورکی افتتاحی تقر یب کے روز بھارتی سپر یم کورٹ کا بابری مسجد کیس کا فیصلہ بھی آر ایس ایس کی سوچ کی عکاسی ہے۔نوازشر یف کے بیر ون ملک علاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال رہے، مر یم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے،عدالت جو بھی فیصلہ دے گی ہم اس پر مکمل عملددرآمد کر یں گے۔مجھے یقین ہے مولانا فضل الر حمن ٹکراؤ کی سیاست نہیں کر یں گے اور انکے حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے۔

ہم قائدؒ اور اقبالؒ کے افکار کے مطابق پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے مشن پر گامزن ہیں۔ وہ ہفتہ کے روز علامہ اقبالؒ کے یوم پیدائش کے موقعہ پر تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کے ہمراہ مزار اقبالؒ پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑ ھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔گور نر پنجاب چوہدری سرو رنے کہا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک کو مہنگائی بیروزگاری و معاشی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے بھر پور کام کر رہی ہے اور انشاء اللہ ہم پاکستان کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب ہوں گے۔ ہم آج بھی پرامن احتجاج کیخلاف نہیں، جمہو ریت میں احتجا ج کر نا ہر کسی کا سیاسی اور آئینی حق ہے، مولانا فضل الرحمن منجھے ہوئے سیاستدان ہیں انکے ساتھ حکومتی مذاکرات کامیاب اور کسی انتشار وفساد کے بغیر ہی انکا دھر نہ ختم ہو جائیگا۔گورنر پنجاب نے کہا سب جانتے ہیں کہ نر یندرمودی اورآرایس ایس کی سوچ میں کوئی فر ق نہیں دونوں نفرت پسند اور امن دشمن ہیں،اس میں کوئی شک نہیں بھارتی سپر یم کورٹ نے نر یندر مودی اور آرایس ایس کے دباؤ میں آکر ہی بابری مسجد کا مسلمانوں کیخلاف اور ہندوں کے حق میں فیصلہ دیا ہے، پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں مکمل طور پر محفوظ ہیں مگر بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو نشانہ بنا یا جارہا ہے۔ بھارتی سپر یم کورٹ کے فیصلے کے بعد وہاں مسلمانوں کیلئے مزید مسائل پیدا ہونگے کیونکہ اس فیصلہ سے آرایس ایس اور اسکے حمایتوں کے حوصلے بڑ ھے ہیں جو وہاں امن کیلئے انتہائی خطر ناک ہے۔

چوہدری سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عید میلادالنبیؐ کے مبارک اور عظیم ترین دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے آج کا دن اس ذاتِ مبارک کی ولادتِ باسعادت کا دن ہے، جس کی آمد نے خدائے ذوالجلال کی وحدانیت پر نہ صرف مہر ثبت کی بلکہ مقصد انسانیت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دوام بخش دیا، جس نے بتوں کے غرور اور ظلم و ستم کے ناخداؤں کے تکبر کو نیست و نابود کرتے ہوئے ایک رب کے سامنے سجدہ ریز ہونے کا وہ دائمی پیغام دیا جو تاقیامت بلند و بالا رکھے گا۔ گورنر پنجاب نے کہا سرزمینِ پاکستان کا یہ ٹکڑا اس حوالے سے بھی خوش قسمتی کی انتہا پر ہے، جس کی فضاؤں، کھیتوں، کھلیانوں، پہاڑوں، میدانوں اور مسلمانوں کی رگوں میں لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ خون کی طرح رواں دواں ہے۔

اس ملک کے تمام مسلمانوں کو یہ اعزاز اور فخر حاصل ہے کہ وہ محمدِ عربیؐ کے غلام ہیں اور عشق ِ محمدؐ کو دین کی بنیاد اور ختم نبوت کو نجات کی راہ او ر ایمان سمجھتے ہیں۔ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہے کہ ہمیں نبی پاکؐ کے ابدی پیغام، زریں اصول، انسانوں سے محبت، ظلم سے نفرت، ظالموں کی بیخ کنی اور مظلوموں کی ڈھارس بننا ہے۔

گورنر پیغام

مزید : علاقائی


loading...