مختلف پراجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہوں ِمعصومہ

مختلف پراجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہوں ِمعصومہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ و ماڈل معصومہنے کہا ہے کہ میں خود کو فن کی طالبعلم سمجھتی ہوں کیونکہ فن ایک سمندر کی مانند ہوتا ہے اور انسان اپنی زندگی میں کبھی یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ میں نے فن کوسیکھ لیا ہے۔میں ان دنوں مختلف پراجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہوں،میری خواہش ہے کہ فلم،ٹی وی اور تھیٹر تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواؤں انہوں نے کہاکہ میری اصل پہچان ٹی وی اور ماڈلنگ ہے پچھلے ایک سال سے ٹی وی پر کام کررہی ہوں جب بھی مجھے کسی اچھے ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش کی جاتی ہے تو میں فوراً کام کرنے کی حامی بھر لیتی ہوں۔معصومہ نے کہا کہ کراچی ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری اس وقت اپنے پور ے عروج پر ہے۔
لیکن مجھے دکھ اور افسوس ہوتا ہے کہ ڈرامے کے گڑھ لاہور میں ٹی وی ڈرامہ بحرانی کیفیت سے دوچار ہے۔ لیکن میں نا امید نہیں اور مجھے یقین ہے کہ آئندہ چند برسوں میں فلم انڈسٹری اور ٹی وی ڈرامہ دوبارہ سے اپنے مقام پر واپس آجائے گا۔

مزید :

کلچر -