خیبر پختونخوا کے نئے تعلیمی نظام سے بے حد متاثر ہوئی ہوں،نیلم منیر خان

  خیبر پختونخوا کے نئے تعلیمی نظام سے بے حد متاثر ہوئی ہوں،نیلم منیر خان

  


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی فلم اور شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیرخان نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ خیبر پختونخوا کے نئے تعلیمی نظام سے بے حد متاثر ہوئی ہیں۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے آبائی صوبے خیبر پختونخوا میں ایک تصویر اور ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیلم منیر روایتی لباس میں ملبوس ہیں اور انہوں نے سفید رنگ کی چادر بھی اوڑھ رکھی ہے۔ نیلم منیر نے اس تصویر اور ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن بھی لکھا جس میں انہوں نے خیبرپختونخوا کے تعلیمی نظام کی تعریف کی۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ پشاور آکرمیں مجھے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے، میں خیبر پختونخوا کے نئے تعلیمی نظام سے بے حد متاثر ہوئی ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ دیکھ کر مجھے بہت اچھا محسوس ہورہا ہے کہ یہاں کہ بچے مفت میں بہترین تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
جب کہ ان اسکول کے اساتذہ بھی خیبر پختونخوا کو بہتر طور پر تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہیں

مزید :

کلچر -