جشن عید میلاد النبی ؐکے سلسلہ میں میڈسن اسکوائر میں تقریب کا اہتمام
لاہور(فلم رپورٹر)جشن عید میلاد النبی ؐکے سلسلہ میں گلبرگ میں واقع میڈسن اسکوائر میں ایک بڑی تقریب کا اہتمام ’سپر وومن‘ کی فائزہ امجد اور’سکستھ سینس گروپ‘ کی ڈائریکٹر نازیہ وسیم کے اشتراک سے کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر سرکار دو عالم کے حضور گل ہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ محفل میلاد میں خواتین نے نعتیں پیش کیں جنہیں حاضرین نے عقیدت و احترام سے سنا۔اس موقع پر نازیہ وسیم اور فائزہ امجد کا کہنا تھا کہ اس طرح کی محفل سے ہر انسان کا ایمان تازہ ہوجاتا ہے۔
تقریب کی میڈیا پی آر کے فرائض اشفاق علوی نے انجام دیئے۔اس موقع پر ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔