گلوکار کاشف علی بابر کا نیا ویڈیو سونگ”سوہنئے“ ریلیز

  گلوکار کاشف علی بابر کا نیا ویڈیو سونگ”سوہنئے“ ریلیز

  



لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار کاشف علی بابر کا نیا ویڈیو سونگ ملک سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا ”سوہنیے“کو پاکستان کے میوزک چینلز اور سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا جبکہ اس کو تحریر کاشف علی نے جبکہ اس گانے کوپرڈیوس روہت اور روہن نے کیا ہے گلوکار کاشف علی بابر نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ بھی منائی انہوں نے سالگرہ کے موقع پر اپنے نئے ویڈیو سونگ کو ریلیز کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ گانے کو اپنے پرستاروں کے نام کرتا ہوں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں گانے کی ریلیز میں مصروف ہونے کے ساتھ مختلف کنسرٹ شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہا ہوں۔جبکہ کچھ ٹی وی ڈراموں کے او ایس ٹی کے ساتھ کچھ فلموں میں بطور پلے بیک گلوکاری کیلئے کچھ پروڈیوسرز نے رابطہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ زیادہ فلمیں تیار ہونے سے میوزک انڈسٹری میں دن بدن بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔

نہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ میوزک چینلز ہونے چاہئے تاکہ میوزک کے دلدادا افراد کو اچھا معیاری میوزک سننے کو مل سکے

مزید : کلچر


loading...