کرتارپور راہداری کا افتتاح حقیقی سنگ میل ہے، شوبز شخصیات

کرتارپور راہداری کا افتتاح حقیقی سنگ میل ہے، شوبز شخصیات

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کرتارپور راہداری کے افتتاح پر مسرت کا اظہار کیا۔شوبز شخصیات نے کرتارپور راہداری کے افتتاح کو سراہا۔فنکاروں کا کہنا ہے کہ کہ ’امن کے لئے بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنا ایک حقیقی سنگ میل ہے، یہ سچی مذہبی ہم آہنگی اور پاکستانیوں کی کشادہ دلی ہونے کی نشانی ہے‘۔کرتارپور راہداری افتتاح کے موقع پرشوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ بھارت کے اکثر افراد لوگ دونوں ممالک کے درمیان نفرتوں کو ختم کرنے کے لئے پل کے بجائے دیواریں کھڑی کردیتے ہیں۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،مسعود بٹ،پرویز کلیم،میگھا،ماہ نور،شاہدہ منی،محمد قوی خان،لائبہ علی،سہراب افگن،سٹار میکر جرار رضوی،یار محمد شمسی صابری،گلفام،ہانی بلوچ،اچھی خان،ذویا قاضی،مایا سونو خان،ڈیشی راج،آغا قیصر عباس،سدرہ نور،ندا چوہدری،آفرین خان،آفرین پری،آشا چوہدری،عامر راجہ،بی جی،سفیان احمد،انوسنٹ اشفاق،محرمہ علی،عباس باجوہ،آغا حیدر،شین فریال،نادیہ علی،سوھنی بلوچ،اشرف خان،عذرا آفتاب،حیدر سلطان،بابرہ علی،تابندہ علی،ڈاکٹر اجمل ملک،مختار احمد چوہان،فیصل بخاری،چوہدری اعجاز کامران،قیصر ثناء اللہ خان،حاجی عبد الرزاق،پریسہ،حنا ملک،شہزاد چندا،ہنی البیلا،حسن مراد،امان اللہ،نجم زیدی،شمس رانا،عروج،ثمینہ بٹ،سرفراز وکی،بینا سحر،عائشہ جاوید،ابرار ہاشمی،وقاص کیدو،زری لعل،شہہ پارہ،ستارہ بیگ،لکی ڈیئر،طاہر نوشاد،مختار چن،اسد مکھڑا،شجر عباس،نواز انجم،احمد نواز،محسن گیلانی،دلاور ملک،عباس اشرف،افشین اشرف،بینا چوہدری اور دیگر کا کہنا ہے کہ کرتار پور کی راہداری پاکستان کے مستقبل میں بڑا نمایاں کردار ادا کرے گی۔

پاکستان آئی ہوئی سکھ برادری نے کہا ہے کہ یہ ملک اقلیتوں کیلئے کسی سورگ سے کم نہیں ہے۔ہمارے وزیر اعظم نے ثابت کردیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور وہ کسی سے جنگ نہیں چاہتا۔بھارت کو بھی اپنی انتہاء پسند پالیسی کو تبدیل کرنا ہوگا۔

مزید : کلچر


loading...