کرن جی کاشادی بیاہ کا نیا گانا ”مینوں نچ لین دے“ریکارڈ

  کرن جی کاشادی بیاہ کا نیا گانا ”مینوں نچ لین دے“ریکارڈ

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ کرن جی نے شادی بیاہ کے لئے خصوصی گیت”مینوں نچ لین دے“ ریکارڈ کر لیا۔ اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیو میں مکمل کی گئی جس کا میوزک مبشر پبی نے ترتیب دیا تھا۔ کرن جی نے بتایاکہ اس گانے کی ویڈیو جلد مکمل کی جائیگی تاکہ اسے سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گلوکاری ایک آرٹ ہے جسے کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے ہر گلوکار کو باقاعدہ تربیت لے کر اور مسلسل ریاض کے بعد ہی گلوکاری کے میدان میں اترنا چاہیئے تاکہ گانا گاتے وقت اسے اس کے اتار چڑھاؤ کا علم ہو۔کرن جی نے مذید کہاکہ شارٹ کٹ اور جدید تکنیک نے نئے گلوکاروں کے لیئے گانا ریکارڈ کرنا تو آسان بنا دیا ہے مگر جب انہیں کہیں لائیو سنانا پڑجائے تو ان کی جان پر بن آتی ہے۔

اس لیئے اس شرمندگی سے بچنے کے لیئے روزانہ کی بنیاد پر ریاض کریں اور کسی ماہر استاد سے ضرور سیکھیں کیونکہ لائیو گانا ایک گلوکار کا زیور ہے جسے وہ فخر سے اپنے گلے میں پہننا پسند کرتا ہے اور اسے کسی بھی میدان میں مات نہیں ہوتی۔

مزید : کلچر


loading...