سٹیج سے علیحدگی کا تصور بھی نہیں کرسکتی،جیاء بٹ

  سٹیج سے علیحدگی کا تصور بھی نہیں کرسکتی،جیاء بٹ

  



لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اوڑھنا بچھونا ہے اس لئے الگ نہیں رہ سکتی ان خیالات کا اظہار اداکارہ ورفارمرجیا بٹ نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں جیا بٹ نے کہاکہ آج کل ہر کوئی اپنے نام کے ساتھ کوئی نہ کوئی خطاب لگائے ہوئے ہے حالانکہ خطاب وہی ہوتا ہے جسے پبلک دے مجھے بھی کبھی کچھ اور کبھی کچھ خطاب دے دیا جاتا ہے آج کل مجھے ڈانسنگ ڈول کا خطاب ملا ہوا ہے جس پر میں پرستاروں کی مشکور ہوں۔جیاجٹ نے کہاکہ میں اپنے پرستاروں کی خوشی کیلئے ہر بار نئی آئٹم نئی پرفارمنس لے کر آتی ہوں تاکہ انہیں اچھا لگے۔کیونکہ اتنی مہنگی ٹکٹ خرید کر بھی انہیں پرفارمنس اچھی نہ لگے تو ان کی رقم تو ڈوب گئی نہ۔جیا جٹ نے مذید کہاکہ ان دنوں وہ الفلاح تھیٹر کے ڈرامے”نشہ سجناں دا“ میں کام کررہی ہیں۔

جس میں ان کی پرفارمنس کو بہت سراہا جارہاہے۔ میں سٹیج سے علیحدگی کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔

مزید : کلچر


loading...