کوریوگرافر جوڑی پرنس سجاد اور بینش کی نئی پرفارمنس کی دھوم

  کوریوگرافر جوڑی پرنس سجاد اور بینش کی نئی پرفارمنس کی دھوم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)کوریوگرافر جوڑی پرنس سجاد اور بینش کی نئی پرفارمنس نے دھوم مچادی،جوکر کے گیٹ اپ میں پرفارمنس کو بیحد سراہا جانے لگا۔ کوریوگرافر جوڑی پرنس سجاد اور بینش ان دنوں اپنی نئی پرفارمنس کو ہر شومیں پرفارم کررہے ہیں جس میں وہ دونوں چہروں پر پیٹ لگا کر جوکر بنے ہوئے ہیں۔ پرنس سجاد اور بینش نے بتایاکہ ان کے اس نئے گیٹ میں پرفارمنس کو بہت پسند کیا جارہاہے جسے وہ ہرتقریب میں پرفارم کررہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں پرنس سجاد نے کہاکہ آرٹسٹ اپنے ٹیلنٹ اور پرفارمنس کی بدولت اپنی پہچان کرواتا ہے ہم کوریوگرافر ہیں ہمیں اپنی کامیابی کے لیئے ہربار نئی آئٹم تیار کرنی پڑتی ہے اس سے قبل ہم صوفی پرفارمنسز دے چکے ہیں۔
جنہیں بہت پسندکیا گیا تھا ان دنوں ہم سنجیدہ جوکر کے چہرے کے ساتھ پرفارم کررہے ہیں۔بینش نے بتایاکہ ہم نے جب بھی نئی پرفارمنس تیار کی تو اس کی کافی دھوم مچی اس بار بھی اس نئی پرفارمنس کے لوگ دیوانے ہوئے جارہے ہیں ہم انشا ء اللہ آئندہ بھی اپنے پرستاروں کے لیئے ایسی اچھی اچھی پرفارمنس پیش کیا کریں گے۔

مزید :

کلچر -