ڈیفنس وائے بلاک میں بیوٹی لاونج کی افتتاحی تقریب

  ڈیفنس وائے بلاک میں بیوٹی لاونج کی افتتاحی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) لاہور کے علاقے ڈیفنس وائے بلاک میں بیوٹی لاونج کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہائی ٹی کا بھی اہتمام کیا گیا تقریب میں فلم ٹی وی میوزک اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مشہور فیشن فوٹو گرافر آصف سہوترا ماڈل علیزے خان علینا خان زویا علی ٹی وی کی معروف اداکارہ مومنہ بتول کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف بزنس ومین حریا قائم معروف بیوٹیشن افشین عثمان اور نجی کمپنی کی جنرل مینیجر شمائلہ اور کرزما بیوٹی لاونج کے ایم ڈی وسیم کے ساتھ دیگر افراد کی کثیر تعداد سمیت سہیل وڑائچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی سہیل وڑائچ نے اس موقع پر ربن کاٹ کر سیلون کا افتتاح کیا اور کرزما بیوٹی لاونج کی سی ای او ایمن کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر ایم ڈی کرزما بیوٹی لاونج وسیم کا کہنا تھا کہ ایمن میری بیٹی کی طرح ہے اور ایک ایکسپرٹ بیوٹیشن ہے اس موقع پر حریا قائم کا کہنا تھا کہ ایمن ایک خوبصورت دل اور خوبصورت نیچر کے ساتھ ساتھ ایک محنتی لڑکی ہے اور اپنے کام میں پوری مہارت رکھتی ہے اس موقع پر معروف بیوٹیشن افشین عثمان کا کہنا تھا کہ ایمن ایک بہت پروفیشنل میک اپ آرٹسٹ ہے اور بہت اچھا کام کرتی ہے میں خود ایک بیوٹیشن ہوں اور اپنا سیلون رن کر رہی ہوں لیکن مجھے ذاتی طور پر ایمن کا کام پسند ہے اور آج یہاں آکر بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے میری تمام بیسٹ ویشیز ایمن کے ساتھ ہیں اور میں ایمن کو سیلون کی اوپننگ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں شمائلہ نے بھی ایمن کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر معروف ٹی وی اداکارہ مومنہ بتول کا کہنا تھا کہ ایمن نے ہمیشہ ہی اچھا کام کیا ہے اور میرے زیادہ تر فیشن شوٹس میں میک اپ بائے کرزما بیوٹی لاونج ہے اس کی وجہ ایمن کا تسلی بخش کام اور پروفیشنل ایٹیچیوٹ ہے۔
آصف سہوترا نے بھی اس موقع پر ایمن کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر کرزما بیوٹی لاونج کی سی ای او ایمن نے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آج جس مقام پر بھی ہوں اپنی محنت اور اپنی ماں کی دعاؤں سے ہوں اور میں شکریہ ادا کرتی ہوں ان لوگوں کا جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے اس قابل بنایا۔

مزید :

کلچر -