ڈاکٹر محمد زبیر قریشی صدر سوسائٹی آف ہومیوپیتھک کا عید میلاد النبیؐ کے موقع پر پیغام!

ڈاکٹر محمد زبیر قریشی صدر سوسائٹی آف ہومیوپیتھک کا عید میلاد النبیؐ کے موقع ...
ڈاکٹر محمد زبیر قریشی صدر سوسائٹی آف ہومیوپیتھک کا عید میلاد النبیؐ کے موقع پر پیغام!

  



صدر سوسائٹی آف ہومیوپیتھک۔پاکستان۔کا عید میلاد النبی ﷺ ۱۴۴۱ھ/۹۱۰۲ کے موقع پر پیغام!

نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ کے یوم ِولادت کے مبارک دن پر اہل ِوطن اور تمام مسلمانانِ عالم کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

آج کا مقدس دن ہمارے لیے تذکیرو تجدیدِ عہد کا د ہے تاکہ اہل اسلام تعلمات نبویﷺ سے اپنا رشتہ مزید مضبوط بنا کر اپنے معاشرے

ہی نہیں بلکہ اس کرہ ارض کہ جنت نظیر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

حضورِاکرم نبی رحمتﷺ کی بعثت کا مقصد اس سے ظلم،فسق و فجوراور خود ساختہ خداوں کے خاتمے کے علاوہ نبی نوع انسان کے لیے رحمت وشفقت کو عام کرنا تھا۔ آقائے نامدار ﷺ نے ظلم اور جہالت سے بھرے ہوئے معاشرے میں خودمثال بن کر نیکی، بھلائی اور صلہ رحمی

کا درس دیا۔آپ ﷺ کی آفاقی تعلمات کا خلاصہ یہ ہے کہ زندگی کے ہر معاملے میں میانہ روی اختیار کی جائے، کسی بھی حالت میں انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے اور ٹوٹے ہوئے رشٹوں کہ پھر سے جوڑدیا جائے۔

آپ ﷺ کی تعلمات دکھی انسانیت کے لیے خوشیوں کی نوید ہیں۔ اگرتا جدارِ مدینہ ﷺ کی تعلمات کی روشنی میں اپنی ذات سے لے کر معاشرے تک پھیلے ہوئے ہر معاملے میں اصلاح کا عمل شروع کردیا جائے تو دیکھتے ہی دیکھتے ہمارے مسائل دم توڑ جائیں گے

اور معاشرہ جنت کا نمونہ بن جائے گا یہی سیرت النبی ﷺ کا حقیقی پیغام ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ ہمیں نبی کریم ﷺ کے اُسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور وطنِ عزیز کہ حقیقی ترقی و خوشحالی کا

گہوارہ بنا دے جو ہمارا نصب العین ہے۔

مزید : رائے /کالم


loading...