نیا بلدیاتی ایکٹ:مختلف اداروں میں افسر تعینات کرنیکا سلسلہ شروع

نیا بلدیاتی ایکٹ:مختلف اداروں میں افسر تعینات کرنیکا سلسلہ شروع

  



ملتان(سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ 2019کے نفاذ کے بعد میٹرو پولٹین کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن اور ٹاون کمیٹیز میں آفیسران کی تعیناتی کا عمل شروع کردیا ہے، ملتان کے علاوہ دیگر 35اضلاع کے آفیسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان میٹرو پولٹین کی آبادی 20لاکھ سے زائد ہے اور چیف آفیسر میٹرو پولیٹن آفیسر کی سیٹ 20ویں سکیل کی رکھی گئی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ڈی ایم جی گروپ سے چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

تعیناتی عمل میں  لائی جائے گی۔ جبکہ دوسری طرف پی ٹی آئی کے دو بڑے گروپوں میں چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کی تعیناتی کافیصلہ نہ ہوسکا ہے۔ جس کے باعث صرف ملتان میٹرو پولیٹن میں آفیسران کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔

سلسلہ شروع

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...