یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کی ڈی پی او مظفرگڑھ سے تلخ کلامی،ایس او پی کی خلاف ورزی پربات بڑھی، ذرائع

یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کی ڈی پی او مظفرگڑھ سے تلخ کلامی،ایس او پی کی ...

  



 مظفر گڑھ (نامہ نگار) بلاول بھٹو کے جلسہ کے دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا ڈی پی او مظفرگڑھ سے الجھنے کا معاملہ سامنے آیاہے، مورخہ 8 اکتوبر سپورٹس گراؤنڈ(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

 مظفرگڑھ میں بلاول بھٹو کا جلسہ منعقد ہوا جسکے سیکیورٹی انتظامات مظفرگڑھ پولیس کیطرف سے کیئے گئے تاہم پارکنگ کے لیئے بلاول بھٹو کی سیکیورٹی ٹیم اور مظفرگڑھ پولیس کے کوارڈینینشن سے کینال کالونی کا انتخاب کیا گیا مگر یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادوں کا. 50/60 گاڑیوں کا قافلہ ایس او پی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارکنگ جگہ کی بجائے جلسہ گاہ کی طرف جانے لگا جس کی وجہ سے سیکیورٹی کا شدید مسئلہ پیدا ہو سکتا تھا، مظفرگڑھ پولیس کے جوانوں نے گاڑیوں کے قافلے کو روکا اور گاڑیاں پارکنگ پلیس کی طرف لے جانا کا کہا، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر بھی موقع پر سیکیورٹی انتظامات چیک کر رہے تھے اور اسی موقع پر موجود تھے تاہم گاڑیوں کو روکنیکی ان کو یہ بات ناگوار گذری اور گاڑیاں جلسہ گاہ لے جانے کا اصرار کیا ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر سے بھی تلخ کلامی کی تاہم پولیس نے سرکاری گاڑیاں راستے میں کھڑی کر کے صرف پیدل جانے کی اجازت دی ہے۔

ایس او پی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...