نشتر،9مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

نشتر،9مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،رحیم یارخان (وقا ئع نگار،نمائندہ پاکستان)موسم بدلا مگر ڈینگی قابو نہ آیا۔ نشتر ہسپتال میں ڈینگی کے 2  نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ جبکہ نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں اس وقت تک مجموعی طور پر  11 مریض زیر علاج ہیں۔(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

جن میں سے 9 مریضوں  میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔جبکہ  دو مریضوں کی رپورٹ آنا باقی ہے زیرعلاج مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔ چاچڑاں کارہائشی 22سالہ محمدکامران کو ڈینگی وائرس کے شبہ میں ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انتظامیہ نے تصدیق کیلئے خون کے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کردئیے‘متاثرہ محمد کامران کو ڈینگی وارد میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
تصدیق