12ربیع الاول:واسا ملازمین کی چھٹیاں منسوخ، عملے کوالرٹ رہنے کاحکم
ملتان(سپیشل رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں واسا کے تمام سیوریج اور واٹر سپلائی ڈویژنوں کے افسران و سٹاف کی 10 نومبر(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)
اتوار کی چھٹی منسوخ کرکے ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں سیوریج اور واٹر سپلائی سب ڈویژن کی سطح پر آج اتوار کو عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا جبکہ واسا کا مرکزی کمپلینٹ سنٹر بھی شکایات کے فوری ازالہ کے لیے 24 گھنٹے کھلا رہے گا ایم ڈی واسا نے شہر بھر خصوصا جلوس روٹس، مساجد، قبرستانوں کے اردگرد اور محافلِ میلاد کے مقامات پر پر نکاسی آب اور گٹروں کے ڈھکنوں کے حوالے سے شکایات کے خاتمہ کے لئے فول پروف اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ شعبہ واٹر سپلائی کو فراہمی آپ کا سلسلہ بلاتعطل جاری رکھنے اور جلوس روٹس پر واٹر باوذر کے ذریعے پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
منسوخ