مختلف شہروں میں حادثے،خاتون، بچے سمیت9افراد جاں بحق

مختلف شہروں میں حادثے،خاتون، بچے سمیت9افراد جاں بحق

  



ملتان+وہاڑی +چوک میتلا +بورے والا + محسن وال +رحیم یارخان +کچا کھوہ (وقائع نگار +بیورو رپورٹ+سٹی رپورٹر +نمائندگان پاکستان)تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار خاتون سمیت تین افراد کو کچل ڈالا خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی  جبکہ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

پولیس نے ٹرالر قبضے میں لے لیا ہے پولیس بستی ملوک نے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق  ہونے والی خاتون کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ  گلزار کی درخواست  پر درج کیا گیا جس نے  موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی بیوی اور بھابھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہاتھا تیز رفتار ٹرالرنے ٹکر ماری جس سے ہم زخمی ہو ئے جبکہ اسکی بھابھی   نسرین مائی موقع پر جاں بحق  ہو گئی تھیبورے والا روڈ نزد خان ہوٹل دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی  ہوگیارریسکیو ذرائع کے مطابق دوموٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے برقت رنسپانس کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے شخص اور زخمی ہونے والے کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد سجاد چوہان سکنہ 529 ای بی کے نام سے ہوئی ہے۔ لودھراں رورڈ چوک میتلا نزد چک نمبر160ڈبلیو بی کے قریب تیز رفتار ٹرالر نمبرc3771نے موٹر سائیکل  cd70نمبر mnp8735 ٹکر مار دی موٹر سائیکل پر سوار غلام فرید ولد پنوں خان قوم مغل سکنہ موضع رکن پور بستی آئل مل موقع پر جاں بحق ہو گیا اور ثمینہ دختر وہاب خان مغل سکنہ موضع رکن پور ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھا نہ ٹبہ سلطان پور نے موقع پر پہنچ کر حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی ہے۔نواحی آبادی نیو بیرکی میں بوتلیں سیلائی کرنے والی گاڑی نے کھیلتے ہو ئے بچے کو کچل دیا نواحی آبادی نیو بیرکی میں کھیلتے ہوئے کمسن بچے ارسلان کو ملٹی نیشنل بیورج کمپنی کی بوتلیں سپلائی کرنے والی گاڑی نے کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ میاں چنوں میں کرنٹ لگنے کے دو واقعات سامنے آئے،گاؤں 15ایٹ بی آر میں باتھ میں جانے والا 45سالہ محمد اقبال کرنٹ لگے سے جاں بحق ہوگیا،جبکہ دوسرے واقعہ میں فیصل ٹاؤن میں چھت پر کام کرتے ہوئے ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث مزدور محمد آصف سکنہ 129پندرہ ایل جاں بحق ہوگیا۔ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا25سالہ نوجوان ہسپتال میں دم توڑگیا۔ لودھراں کارہائشی 25سالہ محمدکاشف مسافر بس میں سوار ہوکر گھرجارہاتھاکہ سکھرکے قریب مسافر بس سامنے جانیوالے ایکسیویٹر سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمدکاشف جانبر نہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے32 افراد جن میں لیاقت پورکارہائشی10سالہ محمد شہزاد‘ قاضی بازار کا12سالہ مطاہر ندیم‘ گھوٹکی کا12سالہ پرویزاحمد‘ گلشن عثمان کی 21سالہ تنزیلہ امتیاز‘ مڈ بھورا کی25سالہ ثمینہ بی بی‘ چک102 کا20سالہ محمدثقلین‘ جمالدین والی کا50سالہ لعل بخش‘ اوباڑو کا45سالہ غلام نبی‘ جدہ ٹاؤن کا20سالہ محمد عثمان‘ ترنڈہ سوائے خان کا22سالہ محمدمنور‘ عثمان پارک کا14سالہ محمداحمد‘ چک84کا16سالہ محمداشراورچک37پی کارہائشی17سالہ محمد رمضان شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔دوران روڈ حادثہ رکشہ ڈرائیور چل بسا آبائی علاقہ میں تدفین کردی گئی کچاکھوہ کے نواح علاقہ جلال اباد میں دوران روڈ حادثہ خانہ بدوشوں کے ریڑھی کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور راشد زخمی ہوگیا جوکہ ابتدائی طں ی امداد کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کو آبائی علاقہ کے قبرستان میں دفن کردیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...