بہاولنگر میں مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالوں کاراج، انتظامیہ غائب

بہاولنگر میں مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالوں کاراج، انتظامیہ غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر بھر میں مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالوں کا راج ہے،ویٹرنری ڈاکٹرز نے مذبحہ خانوں میں نہ آنے کی قسم کھا لی۔ تفصیلات کیمطابق قصاب مافیا نے اپنا گھناؤنا کھیل کھیلنا شروع کر دیا ہے۔ لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالا گروہ ہر بازار، ہر گلی محلے، چوکوں پر دوکان سجائے متحرک ہے جبکہ قصاب مافیا کو لگام ڈالنے والا محکمہ لمبی تان کر سو گیا ہے۔ حتیٰ کہ ذبح خانوں (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

میں ویٹرنری ڈاکٹرز کی عدم موجودگی محکمہ کی غفلت اور کوتاہی کا چیخ چیخ کر ثبوت دے رہی ہے۔ دریں اثناء اگر محکمہ کیجانب سے سلاٹر ہاؤسز کی صفائی ستھرائی کی بات کی جائے تو اس حوالہ سے بھی محکمہ کی آنکھیں بند دکھائی دیتی ہیں۔ ذبح خانوں میں صفائی کا کوئی معقول نظام نہ ہے۔ میڈیا سروے میں سماجی، عوامی حلقوں نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اندریں بالا حالات میں سے اگر تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو شہر بھر میں قصابوں کی بادشاہت قائم ہے۔ محکمہ کی غفلت کے سبب قصاب مافیا کو لگام ڈالنے والا دور دور کہیں دکھائی نہیں دیتا۔ جس کے نتیجہ میں قصاب بے دریغ بیمار اور لاغر جانورں کا مضر صحت گوشت سرعام  فروخت کر کے عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف شہر بھر میں پانی بھرا گوشت بھی سر عام فروخت ہو رہا ہے۔ جن کی روک تھام کیلئے بھی کوئی عملی ایکشن نظر نہیں آتا۔ شہریوں نے اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کر واتے ہوئے ڈی سی بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں پر احسان کریں اور ان مکروہ دھندہ کرنے والے گروہ کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لیں۔
انتظامیہ غائب