نیب کے پاس اداروں میں مداخلت کا اختیار نہیں، سعید غنی
کراچی (آن لائن) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے اگر ڈائریکٹر سکھر نیب اور ان کے اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تو یہ سمجھنے پر مجبور ہوں گا کہ یہ سب کچھ ان کی ایما پر ہورہا ہے۔ ضرورت محسوس ہوئی تو مجھے دی جانے والی دھمکیوں کے خلاف ایف(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)
آئی آر بھی درج کراؤں گا اور عدالت میں بھی جاؤں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ نیب کو کسی صورت یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ محکمہ کے کاموں میں براہ راست مداخلت کرے اور الاٹمنٹ لیٹر اور چیکس تقسیم کرے، میں ان تمام الاٹمنٹس کو منسوخ اور چیک کو رکوا دوں گا۔ سعید غنی نے کہا کہ نیب سکھر کے ڈائریکٹر کی جانب سے میرے محکمے کے افسران کے ذریعے مجھے تھریٹ کیا جارہا ہے اور دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو جلد سرپرائز دیں گے۔ اس کے علاوہ مختلف ذرائع سے بھی مجھے پیغام دئیے جارہے ہیں کہ میں نیب کے حوالے سے کوئی بات نہ کروں ورنہ میرے ساتھیوں کو اٹھا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب سکھر کی جانب سے میرے محکمے میں ے جا اور غیر قانونی طور پر مداخلت کی جارہی ہے اور قانون سے بالاتر ہوکر نیب اپنی مرضی سے میرے محکمے کے افسران کو مجبور کررہی ہے کہ وہ ان کی ایماء پر کام کریں۔
سعید غنی