جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف  کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے

  جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف  کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشنز کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 95بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ15ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر18لاکھ75ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔3کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

ہیں۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔8نومبرکو ملتان میں 14گھریلواورکمرشل صارفین کو16544یونٹس چوری کرنے پر340347 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور دو مقدمات درج کروائے گئے۔ڈی جی خان میں 12 گھریلوصارفین کو18732یونٹس چوری کرنے پر323221روپے جرمانہ اورایک مقدمہ درج، وہاڑی میں 10گھریلو صارفین کو10413یونٹس چوری کرنے پر1697778روپے جرمانہ،بہاولپور میں 6گھریلوصارفین کو7622یونٹس چوری کرنے پر112600 روپے جرمانہ،ساہیوال میں 10گھریلوصارفین کو10219یونٹس چوری کرنے پر117668روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 8 گھریلو صارفین کو7392یونٹس چوری کرنے پر115500روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 11 گھریلوصارفین کو10938یونٹس چوری کرنے پر154000روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 8گھریلوصارفین کو8683یونٹس چوری کرنے پر161849روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 16 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو24816یونٹس چوری کرنے 320615 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

جرمانے