ظفرباجوہ سے کاروباری تنازعات، معاملات میں ڈی ایچ اے بہاولپور ضامن نہیں ہے، محمد افضل
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی ایچ اے میں فراڈ کے حوالے سے محمدافضل نے اپنے کہاہے کہ میرے حوالے سے اخبارات اورٹی وی چینلز پرچلنے والی خبریں جھوٹی اوربے بنیاد ہیں میں (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)
محمدظفرباجوہ کیساتھ ڈی ایچ اے میں بزنس شروع کیاتھاتوانہوں نے مجھے10 فائلیں دیں جومیں نے کام پرلگادیں بعدازاں اس نے کہاکہ ان فائلوں کامنافع2 لاکھ روپے ماہانہ اداکروباقی تم جانواورتمہارا کام جانے مجھے مجبورا اس کاحکم ماننا پڑااس طرح مجھ پرقرض بڑھتاگیااورمیں کاروبارکی وجہ سے پریشان تھالیکن محمدظفرباجوہ نے اسے ڈی ایچ اے میں ایم اویو لے کردینے کاوعدہ کیا بعدازاں انہوں نے میری ڈی ایچ اے میں داخلے پربھی پابندی لگوادی اس کے علاوہ میری طرف سے ڈی ایچ اے میں 425 ایکڑ رقبوں کے سٹھہ جات31 مارچ2017 کوجمع کرائے گئے اس کے ایک ہفتہ بعدڈی ایچ اے بہاولپورنے کہاکہ ہم آپ کو ایم اویونہیں دے سکتے محمدظفرباجوہ نے اسے اپنی تحویل میں رکھ کر تمام کاغذات پردستخط بھی کرالیے اس نے بتایاکہ اس کاکاروبار تباہ ہوچکاہے اس نقصان کاذمہ دار بھی کرنل (ر) ظفرباجوہ ہے اس نے مزید کہاکہ سابق ایم پی اے چوہدری خالدمحمودججہ کے بھائی کے ملوث ہونے بارے اس نے کوئی بیان نہ دیاہے۔اس نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اس تمام معاملات میں ڈی ایچ اے کا کوئی کردارنہیں ہے اس حوالے سے ڈی ایچ اے پرکوئی الزام نہ لگایاجائے۔ یہ جوبھی معاملات ہیں یہ ہم سب لوگوں کے نجی وکاروباری معاملات ہیں۔ اس سب میں ڈی ایچ اے بہاولپورضامن نہیں ہے۔
محمد افضل