ملتان:مختلف علاقوں میں وارداتیں،شہریوں   کو لاکھوں کا نقصان، پولیس غائب

ملتان:مختلف علاقوں میں وارداتیں،شہریوں   کو لاکھوں کا نقصان، پولیس غائب

  



 ملتان (وقا ئع نگار)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق زکریا پولیس کے علاقے گرین فورٹ کالونی میں چار (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

مسلح ڈاکو محمد اسحاق کے گھر میں داخل ہوئے ملزمان نے اسلحہ کے زور پر گھر سے ڈیڑھ تولے کے زیورات اور 16ہزار روپے چھین لئے الپہ پولیس کے علاقے بستی فیض آباد میں تین ڈاکوؤں نے جاوید سے موٹرسائیکل، گلگشت پولیس کیعلاقے میں چونگی نمبر آٹھ کے قریب محمدعدل سے آٹھ ہزار روپے اور دو موبائل فون، حرم گیٹ پولیس کے علاقے میں محمد شکیل سے 31ہزارروپے اور محمد اقبال سے 12ہزار روپے چھین لئے گئے شاہ شمس پولیس کے علاقے میں  ناصر سے 40ہزار روپے چھین لئے گئے جلیل آباد پولیس کے علاقیمیں عاکف کی دکان سے تین لاکھ روپے مالیت کا کپڑا چوری کر لیا گیا کینٹ پولیس کیعلاقے سے نذر حسین کا موٹرسائیکل، ممتاز آباد پولیس کیعلاقے سے احمد علی اور قطب پور پولیس کے علاقے سیگل شیر کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا گلگشت پولیس کے علاقے سے رئیس اور محمد جاوید کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے فراست علی نے گلگشت پولیس کو درخواست دی کہ وہ چند ماہ قبل آسٹریلیا گیا اور نگرائی کے لئے گھر اپنے رشتہ دار راشد عباس کے حوالے کر دیا ملزم راشد عباس نے بنک عملے کی ملی بھگت سے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے مختلف بنکوں سے اس کے 90لاکھ روپے نکلوا لئے اور اس کی گاڑی بھی خرد برد کرلی زکریا پولیس کیعلاقے میں حق نواز کی دکان سے دو لاکھ روپے مالیت کاسامان، شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے سے احتشام کا موٹرسائیکل، حسان اور دیگر 15افراد  کے موبائل فون، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے رحمت علی کا موٹرسائیکل، جمشید کے گھر سے 76ہزار روپے، الپہ پولیس کیعلاقے میں منظور احمد کے رقبہ سے پیٹر انجن، ناصر علی کا دو لاکھ روپے مالیت کا کتا، کپ پولیس کے علاقے سے فضا سعید کا موبائل فون اور بستی ملوک پولیس کے علاقے سے عبدالغفور کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی چوری کر لی۔

غائب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...