کالے یرقان کاحملہ، 3افرا د ہسپتال میں جاں بحق

کالے یرقان کاحملہ، 3افرا د ہسپتال میں جاں بحق

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا تین افراد ہسپتال میں دم توڑگئے تفصیل کے مطابق صادق آباد کارہائشی45سالہ محمدشریف‘ چک 125پی کا65سالہ امیر خان اور خان بیلہ کا رہائشی 75 سالہ محمدعالم کو کالے یرقان (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زیدہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ تین متاثرین جن میں چک83کارہائشی55سالہ محمد مقبول‘ کچہ صادق آباد روڈ کا65سالہ خوشی محمد اور چک116 کارہائشی55سالہ محمد منور شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...