ایم ایس ڈاکٹر اشعر کاقتل، ورثاء کا لاش  سڑک پررکھ کرپولیس کیخلاف مظاہرہ

ایم ایس ڈاکٹر اشعر کاقتل، ورثاء کا لاش  سڑک پررکھ کرپولیس کیخلاف مظاہرہ

  



 ملتان (وقا ئع نگار)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میاں چنوں کے ایم ایس کے قتل ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر  پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔اس دوران ورثاء کا  باغ لانگے خان روڈ ٹریفک کے لیئے بند کردیا۔ورثاء نے احتجاجی مظاہرے کے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

 دوران کہنا تھا کہ ٹی ایچ کیو میاں چنوں کے ایم ایس ڈاکٹر اشعر مسعود کو گھر جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا،مگر بے حس پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے باوجود ملزم گرفتار نہیں کیئے۔ملزمان نے خاندانی دشمنی پر ایم ایس کو قتل کیا تھا۔دو روز میں قاتل نا پکڑے تو  کلمہ چوک بند کر دیں گے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...