ملکی استحکام، ترقی کیلئے آپس کی نفرتیں ختم کی جائیں، قاری حنیف جالندھری

ملکی استحکام، ترقی کیلئے آپس کی نفرتیں ختم کی جائیں، قاری حنیف جالندھری

  


ملتان (سٹی رپورٹر)وفاق المدارس پاکستان کے ناظم اعلٰی علامہ قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ مذہبی مخالفت نہیں سیاسی مخالفت نے پاکستان کو نقصان پہنچایا اور مشرقی و مغربی تقسیم(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

ہو ئی سیاسی و سماجی رویوں میں اعتدال آنا چاہیئے اس وقت عالم اسلام کو جو مسائل درپیش ہیں آپس میں انتشار کی بجائے اتحاد کو فروغ دیں وقت کا تقاضا ہے کہ استحکام پاکستان کے لئے ہم آپس کی نفرتوں کی بنیادیں ختم کردیں اور ملک کی تعمیر کریں نبی کریم ؐ نے 23سال کے عرصہ میں تاریخ انسانی میں جو انقلاب پیدا کیاآپ ؐ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ہمیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ علماء کرام اکثر معاملات آپس میں بیٹھ کر افہام و تفہیم سے حل کر لیتے ہیں کمشنر ملتان افتخارعلی سہو نے کہا کہ ملتان اولیاء اللہ کی دھرتی ہے جہاں سے دنیا بھر میں اتحاد، اخوت، امن اور بھائی چارے کا پیغام جاتا ہے ملتان سے تعلق رکھنے والے تمام علماء کرام، مشائخ عظام کا کردار لائق تحسین ہے انشاء اللہ یہ اتحاد ہمیشہ قائم رہے گاجنہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور انداز میں تعاون کیا ایسااقدام پاکستان بھر کے کسی ڈسٹرکٹ میں مجھے دیکھنے میں نظر نہیں آیا یکم محرم الحرام سے لیکر آج تک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے اور مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کئے گئے اس طرح کی محفلیں، مجالس، اجتماعات آپس میں محبتیں بڑھاتے ہیں اور غلط فہمیاں دور ہو تی ہیں الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی جانب سے ملتان کے اس گلدستہ کو اکٹھا کرنا ایک احسن اقدام ہے آر پی او ملتان وسیم احمد خان سیال نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے اس مقدس مہینے میں ایسی محبت بھری محفل کا سجانا خوش آئند اقدام ہے جس کی صوبہ بھر کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی امن کمیٹی کے اراکین نے جس طرح اتحاد، اخوت، امن، بھائی چارے کا کردار ادا کیا اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کیا اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی جانب سے ا ن کی رہائش گاہ شالیمار کالونی میں منعقدہ ماہ محرم الحرام اور صفر المظفر میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، امن کمیٹی کے ممبران، ضلعی انتظامیہ کی بہترین کارکردگی پر اظہار تشکر و تحسین کی تقریب سے خطاب میں کیا تقریب کے میزبان الحاج شفقت حسنین بھٹہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ علماء کرام، مشائخ عظام، معززین شہر، ضلعی انتظامیہ کے حکام نے تقریب میں شرکت کی جبکہ مفتی عثمان پسروری نے ملک وقوم کے استحکام، ترقی و خوشحالی، امن اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے خصوصی طور پر دعا کرائی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی نظامات کے فرائض تحفظ عزاداری کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے سرانجام دیئے جبکہ تقریب سے قاری محمد حنیف جالندھری، کمشنر افتخار علی سہو، آر پی او سیم احمد خان، وفاق المدارس پاکستان کے ناظم اعلی قاری محمد حنیف جالندھری، الحاج شفقت حسنین بھٹہ، خواجہ سلیمان صدیقی، مظہر جاوید سیال، علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی، مخدوم سید حسن رضا مشہدی،مظہر جاوید سیال، زاہد بلال قریشی، مفتی عثمان پسروری، سید طالب حسین پرواز نے خطاب ایس پی شریف ظفر، چیف سالڈ ویسٹ محمد مکی، مخدوم سید زوہیب گیلانی، مخدوم سید چن چراغ مشہدی، مخدوم سید مشاہد عباس شمسی، سابق جج وجاہت حسین لنگاہ، ڈاکٹر محمد اکمل مدنی، علامہ عنائیت اللہ رحمانی، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی،علامہ عبد الحق مجاہد، شیخ محمد ظفر، سبطین رضا لودھی، مخدوم سید صدرالدین گیلانی، محمد ایوب مغل، عمران گردیزی، عامر نقشبندی، سلیم صدیقی مخدوم غوث نورانی، سلطان محمود ملک، عامر شہزاد صدیقی، ڈاکٹر سید تراب رضا، ملک سلیم رضا، حاجی خضر عباس جعفری، سید علی اصغر رضوی، سید وسیم شاہ، سید علی حیدر بخاری، نذر حسین مغل، اللہ وسایا خان، احمد رضا گردیزی، سید حسن عباس رضوی، محمد سعید سیال، ڈاکٹر شرافت حسین بھٹہ، ملک خاور حسنین بھٹہ، حاجی سہیل حسنین بھٹہ، عون عباس بھٹہ، قاری سیف اللہ بابر (خانیوالٌ مہر عبد الخالق مرالی،شاہ زیب حسن، محمد عباس شمسی، کاشف مہدی، محمد ابرار قریشی، کنور عبد الرحیم، ملک خضر حیات ہانس، ملک منیر حسین، میاں محمد اکرم، صنوبر، عظامحمد، جاوید عباس خان ترین، سجاد حسن نمبردار، مخدوم سجاد عباسی، ناصر بلوچ، جاوید اقبال، رضوان بھٹہ کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ تلاوت پاک کی سعادت علامہ عبد الحق مجاہد، ہدیہ نعت عاصم گولڑوی نے پیش کیا۔
حنیف جالندھری