مارکیٹ میں آٹا فراہم نہ کرنیوالی فلورملز کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

مارکیٹ میں آٹا فراہم نہ کرنیوالی فلورملز کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر)گندم کے سرکاری کوٹہ کے مطابق مارکیٹ میں آٹا فراہم نہ کرنے والی فلور ملوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کردیاگیا،چار فلور ملوں کو گندم کے سرکاری کوٹہ کی فراہمی بند جبکہ تین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ملتان اکرام لوٹھر نے اپنی ٹیم کے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

ہمراہ جن میں فوڈ گرین انسپکٹر چوہدری مزمل،سید نیاز علی شاہ ودیگر شامل تھے گزشتہ روز ملتان کی مختلف فلور ملوں پر اچانک چھاپے مارے اور ریکارڈ کی پڑتال کی دوران انسپکشن محکمہ خوراک کی جانب سے فراہم کردہ گندم کے سرکاری کوٹہ کے مطابق مارکیٹ میں آٹے کی فراہمی نہ کرنے اور آٹے کے تھیلے پر نرخ پرنٹ نہ کرنے پر چار فلور ملوں جن میں اتحاد فلور ملز،نیشنل فلور ملز،میراں فلور ملز،اور بابوابراہیم فلور مل کو سبسڈائز گندم کی فراہمی کے سرکاری کوٹہ کی فراہمی بند کردی گئی ہے جبکہ تین فلور ملوں جن میں کریم سنز،سیلمان فلور ملز اور العطاء فلور ملز شامل ہیں کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک ملتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو معیاری اور حکومت کے نرخوں کے مطابق وافر مقدار میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجح ہے اور اسلسلہ میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔