ویسٹ مینجمنٹ کمپنی 300سینٹری ورکرز 25ڈرائیورز بھرتی کرنیکافیصلہ

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی 300سینٹری ورکرز 25ڈرائیورز بھرتی کرنیکافیصلہ

  



ملتان(سپیشل رپورٹر)ڈپٹی کمشنرعامر خٹک کی زیر صدارت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صاحبزادہ ابراہیم خان،ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ ملک فرید اور دیگر ڈائریکٹرز کے علاوہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی ناصر شہزادڈوگر اور کمپنی کے منیجرز نے شرکت کی۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ان فیصلوں کے مطابق تھرڈ پارٹی کے ذریعے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

300 سینٹری ورکرز اور 25 ڈرائیورز یکم جنوری سے قبل بھرتی کئے جائیں گے۔کمپنی نئی مشینری کی خریداری پر بجٹ میں مختص شدہ 35 کروڑروپے صرف کرے گی۔بجٹ میں مختص کئے گئے فنڈز سے زائد رقم مشینری کی خریداری پرخرچ نہیں کی جائے گی۔پرائمری ویسٹ کلیکشن کی گاڑیوں کے ٹائرزخریدنے کے لیے ری ٹینڈرنگ کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ٹائرز فراہم کرنے میں ناکام ہونے والی فرم کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔آفس میں انتظامی امور کی 38 خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا گیا۔ ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر بھرتی کی تجویز کو کمپنی پر مالی بوجھ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور صرف کمپنی سیکرٹری اور انٹرنل آڈیٹر بھرتی کا اشتہار دینے کی ہدایت کی۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایم ڈی کو کمپنی کا سرمایہ رکھنے کے لیے بنک کاانتخاب کرنے کے لیے قواعد کے مطابق خود فیصلے کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر و چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرا ملتان میری اولین خواہش ہے۔ تھرڈ پارٹی کے ذریعے سینٹری ورکرز کی بھرتی دانشمندانہ فیصلہ ہے۔کمپنی نے خود بھرتی کی تو سفارشی سفید پوش بھرتی ہو جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سپشلائزڈ ورکشاپ مکینک بھرتی کرنے کے لیے ٹی اور آرز تشکیل دے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی انتظامیہ سینٹری ورکرز کی مانیٹرنگ کے نظام کوموثر بنائے اور ملتان کے باسیوں کیاعتماد پر پورا اترنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے۔

بھرتی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...