راجن پور:علمی، روحانی شخصیت پیر سیف الرحمن درخواستی ؒ کی نمازجنازہ ادا
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام س کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالروف فاروقی، جمعیت علمائے اسلام س کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید محمد یوسف شاہ، جمعیت علماے اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالخالق ہزاروی، جمعیت علمائے اسلام جنوبی پنجاب کے امیر مفتی محمد اسعد درخواستی، جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری قاری عتیق الرحمن ارشد،پاکستان علماء کونسل کے (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)
مولانا عبدالکریم ندیم، سید ابوبکر شاہ مولانا ادریس اجمل مولانا زاہد الراشدی،مولانا عبدالحمید تونسوی، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار محمد عاطف خان مزاری، سردار اویس خان دریشک ایم پی اے، سردار مجتبی خان دریشک سابق ایم پی اے،جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے ترجمان مولانا عبدالصمد درخواستی، جمعیت علمائے اسلام ف کے نائب امیر صاحبزادہ خلیل الرحمن درخواستی، نے جنازہ اور تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے عظیم علمی و روحانی شخصیت جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سرپرست اعلی پیر سیف الرحمن درخواستی ؒ حافظ القرآن والحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ درخواستی ؒ اور شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق شہید کے مشن پر کاربند تھے اور علماء دیوبند کے صحیح معنوں میں ترجمان تھے اکابر علماء دیوبند اور اسلاف کے نظریہ اور فکر پر ہمیشہ محنت کی اور زرا بھر جھکاؤ اور مداہنت نہ کی۔ ساری زندگی اسلاف اکابر علماء دیوبند کی طرز پر قریہ قریہ گاؤں گاؤں شہر شہر دین کی محنت کی ہزاروں قرآن و حدیث کے مدراس و مکاتب قائم کئیے اور ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ہمارے لئیے اور ہماری جماعت جمعیت علمائے اسلام کے لئیے ایک سائبان کی حیثیت سے تھے ہم سب ایک عظیم مذہبی روحانی علمی عملی پیشوا سے محروم ہو گئے ہیں میں اور پوری جماعت جمعیت علمائے اسلام پیر سیف الرحمن درخواستی ؒ کے خاندان کے ساتھ برابر غم میں شریک ہیں اور دعا گو ہیں اللہ تعالی حضرت پیر سیف الرحمن درخواستی کے درجات بلند کرے اور آپ کے جانشین حضرت مولانا پیر رحمت الرحمن درخواستی آپ کے مشن پر کاربند رکھے۔ آپ کا جنازہ راجن پور کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ تھا آپ کے بیٹے مولانا رحمت الرحمن درخواستی نے نماز جنازہ کی امامت کروائی۔پہلے دن تعزیت کے سلسلہ میں حضرت مولاناعبداللہ جمال تلہ گنگ، علامہ قاری محمود احمد قاسمی م مولانا منظور احمد نعمانی، قاری محمد علی نعمانی، سردار یسین کھر، ڈاکٹر مظہر بھٹہ، محبوب بھٹہ، رہنما انجمن تاجران مولانا رشید احمد جمالی، مولانا عبدالروف ربانی، شیخ الحدیث عبدالمجید فاروقی، قاری محمد سعید رحیمی مولانا اکمل حقانی، صاحبزادہ جلیل الرحمن صدیقی، پیر محمد اختر، پیر عزیز احمد دہلوی، قاری محمد علی مدنی، مولانا محمد سلیم، سردار صدیق خان دریشک، سردار اعجاز خان کھتران، سید ابوبکر شور کوٹ، نے پہلے دن تعزیت کی دریں اثناء جامع شیخ درخواستی راجن پور میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید محمد یوسف شاہ جمعیت علمائے اسلام جنوبی پنجاب کے ترجمان مولانا عبدالصمد درخواستی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور دین دشمن قوتیں جتنا زور لگا سکتی ہیں لگائیں لیکن مدارس دینیہ اور پاکستان سے غیرت مند مسلمانوں کے درمیان قائم رشتہ نہیں توڑ سکتا انہوں نے علماء پر زور دیا کہ وہ مدارس کا جال بچھائیں اور نسل نوع پر دینی علوم سے روشناس کروائیں انہوں نے کہا کہ بے حیائی عریانی اور لادنیت کا مقابلہ صرف اور صرف مدارس ہی کر سکتے ہیں مولانا عبدالرؤف فاروقی نے کہا کہ ہم طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں اور پوری خطہ کے لئیے امن کا زریعہ سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں مولانا سمیع الحق شہید کا کردار اور جدوجہد سنہری حروف سے لکھی جائی گی انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت جمعیت علمائے اسلام اسلام کے مکمل اولین ہدف پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ پاکستان کا دفاع اور سالمیت ہے۔